21 دسمبر، 2022، 8:34 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84976347
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی وزیر خارجہ نے صدر رئیسی کے پیغام کو بادشاہ اردن کا حوالہ کردیا

تہران۔ ارنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بادشاہ اردن سے ایک ملاقات میں صدر رئیسی کے پیغام کو ان کا حوالہ کر دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے "بغداد-2" اجلاس کے موقع پر اپنی ملاقاتوں کے سلسلے میں بادشاہ اردن "ملک عبداللہ دوم" سے ایک ملاقات میں ان سے باہمی تعلقات اور علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اردن کی جانب سے "بغداد-2" اجلاس کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے، امن، استحکام، سلامتی اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کی بھی وضاحت کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی اردن کے ساتھ سیاسی تعلقات کو وسعت دینے اور اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔

اس ملاقات میں، جس میں ولی عہد، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور اردن کے بعض سیکورٹی حکام نے شرکت کی، اردن کے  بادشاہ عبداللہ دوم نے ایرانیوں کے تئیں اردنی عوام کے احترام پر مبنی نقطہ نظر کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون کے ایک نئے باب کے آغاز پر زور دیا اور باہمی استحکام اور سلامتی کے قیام میں تعاون اور شرکت کو خطے کے مسلم ممالک کی ناگزیر قسمت سمجھا۔
در این اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے بادشاہ عمان سے ایک ملاقات میں صدر رئیسی کے پیغام کو ان کا حوالہ کر دیا اور بادشاہ اردن نے ان کے پیغام کا شکریہ ادا کردیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .